انٹرٹینمنٹ
”دی کپل شرما شو“ کا اسکرپٹ رائٹرگرفتار
ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا، پولیس
ممبئی: بھارت کے شہرہ آفاق کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ کے اسکرپٹ رائٹررام ابھیشیک سنگھ کو 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا گیا۔بھارت کا مشہور کامیڈی شو”دی کپل شرما شو“ ہر گزرتے دن کے ساتھ نئی نئی مشکلات میں گھرتا جارہا ہے جب کہ گزشتہ دنوں کامیڈی شو کا اہم حصہ نوجوت سنگھ سدھو کے شو چھوڑنے کی خبریں سامنے آئی تھیں اور
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ”دی کپل شرما شو“ کے اسکرپٹ رائٹر رام ابھیشیک سنگھ کو پولیس نے 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم رام ابھیشیک سنگھ 7 سال سے قتل کیس میں مفرور تھا جس کی گرفتاری پر پولیس نے 30 ہزار روپے انعام کا اعلان بھی کر رکھا تھا تاہم ملزم نام بدل کر ممبئی میں رہ رہا تھا۔