انٹرٹینمنٹ

ہراساں کرنے کا معاملہ، گلوکارہ میشا شفیع نے گورنر پنجاب کے فیصلے کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

لاہور: گلوکارہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے معاملے پر گورنر پنجاب کے فیصلے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ نے درخواست دائر کردی جس پر عدالت نے علی ظفر، گورنر پنجاب، صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے گلوکارہ میشا شفیع کی گورنر پنجاب کے فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب نے حقائق کے برعکس فیصلہ دیا،صوبائی محتسب پنجاب نے علی ظفر کیخلاف درخواست خارج کی ،عدالت علی ظفر کیخلاف ہراساں کرنے پر کارروائی کرے۔ عدالت نے گلوکار علی ظفر، گورنرپنجاب اور صوبائی محتسب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close