انٹرٹینمنٹ

مومنہ مستحسن نے جسم کے ایسے حصے کو لال رنگ میں رنگ دیا کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا

اسلام آباد: گلوکارہ مومنہ مستحسن نے ایک گانا گایا اور شہرت کی بلندیوں کو پہنچ گئیں۔ انہیں کروڑوں لوگوں کی طرف سے جو سندِ قبولیت ملی اس کی وجہ ان کی گائیگی سے زیادہ ان کی خوبصورتی تھی۔ آپ کو معلوم ہو گا کہ مومنہ مستحسن کے بال سیاہ رنگ کے تھے جو انہوں نے بعد میں گہرے بھورے رنگ میں رنگ لیے۔

اس رنگ کے بال ان کی سفید رنگت پر خوب جچے اور ان کا حسن دوآتشہ ہو گیا۔اس کے بعد بھی انہوں نے اپنے بالوں پر تسلسل کے ساتھ کئی تجربات کیے اور اب ایک بار پھر انہوں نے ایک بار پھر اپنے بالوں رنگ تبدیل کرتے ہوئے انہیں ایسا رنگ دے ڈالا ہے کہ ان کے مداح غصے میں آ گئے ہیں۔

ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اب کی بار مومنہ نے اپنے بالوں کو سرخ رنگ کروا لیا ہے، جو ان پر جچا ہے نہ لوگوں کو بھایا ہے۔

مومنہ مستحسن نے اپنے بالوں کو سرخ رنگ دینے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس پر کمنٹس میں صارفین اپنے غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ ”بہت بری لگ رہی ہو۔“

ایک صارف نے ’بیکار‘ لکھا تو دوسرے نے کہا کہ ”کوئی اپنے بالوں کو ایسا رنگ دینے کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے۔“

ایک شخص نے لکھ ڈالا کہ ”پان کی پیک ہی لگ رہی ہو۔“ایک لڑکی نے مومنہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”ٹام اینڈ جیری کارٹون میں آنے والی جادوگرنی لگ رہی ہو۔“

ایک اور لڑکی نے کہا کہ ”سرخ بالوں کے ساتھ تو بالکل ’نمونہ‘ ہی لگ رہی ہو۔“

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close