شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کی تصویر ایسی جگہ پر لگادی گئی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے پہلے فوٹوشوٹ نے ہی تہلکہ برپا کردیا ہے۔ ان کی تصویر مشہور فیشن میگزین ”ووگ انڈیا“ کے سرورق کی زینت بنی ہے، جس پر ایسا ہنگامہ برپا ہوا کہ بیچارے شاہ رخ خان بھی پریشان ہو گئے ہیں۔
ووگ میگزین کے سرورق پر 18 سالہ سہانا خان بہت ہی دلکش دکھائی دیتی ہیں، لیکن اس تصویر کے شائع ہوتے ہیں بہت سے لوگوں نے سوال اٹھادیا ہے کہ کیا یہ ایک سفارشی فوٹوشوٹ نہیں ہے؟ دراصل اس میگزین کے سرورق پر عام طو رپر عالمی شہرت یافتہ ماڈلز، اداکارائیں اور گلوکارائیں ہی نظر آتی ہیں۔ سہانا خان ابھی یونیورسٹی کی طالبہ ہیں او ران شعبوں میں سے کسی میں بھی انہوں نے باقاعدہ طور پر قدم نہیں رکھا۔
سہانا خان کے فوٹوشوٹ کی سٹائلنگ کرنے والی انیتا شروف کے بارے میں بھی یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ شاہ رخ خان کی قریبی دوست ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا صارفین کا یہ اعتراض بے جا بھی نہیں لگتا کہ محض شاہ رخ خان کی بیٹی ہونے کی وجہ سے انہیں اس عالمی شہرت یافتہ میگزین کے سرورق پر جگہ دی گئی ہے۔
سہانا خان کے فوٹوشوٹ پر اعتراض اٹھاتے ہوئے وشالی نامی ایک لڑکی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا ”میرے جیسی پڑھی لکھی لڑکیوں کیلئے تو ووگ میگزین میں ملازمت حاصل کرنا بھی ناممکن ہے لیکن وہ لڑکی اس کے سرورق کی زینت بن گئی ہے جس نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کیا۔ اسی طرح ورون گلیکسی نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا ”ووگ جیسے میگزین کے سرورق پر سہانا خان کیسے آگئیں؟ کیا وہ سلیبرٹی ہیں؟ نہیں وہ صرف ایک سپر سٹار کی بیٹی ہیں۔“