پاکستان نے رشی کپور کو بڑا جھٹکا دیدیا، ایسا کام ہوگیا کہ بھارتی اداکار کی پریشانی کی حد نہ رہے گی
ممبئی: بالی ووڈ اداکار رشی کپور اور تاپسی پنوں کی آج ریلیز ہونے والی فلم’’ ملک ‘‘ پر پاکستان میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی سنسر بورڈ نے ابھینو سنہا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ملک کی نمائش پر پاکستان بھر میں پابندی عائد کردی، فلم میں اداکار رشی کپور اور اداکارہ تاپسی پنوں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، فلم آج بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونی تھی۔
فلمساز دیپک مکوٹ کا کہنا ہے کہ ہم اس فیصلے سے پریشان ہیں کیونکہ فلم میں بھارت میں موجود مسلمانوں کے ساتھ برتے جانے والے تعصب کے بارے میں بات کی گئی ہے۔ ہم پاکستانی سنسر بورڈ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے۔
دوسری جانب فلم کے ہدایت کار ابھینو سنہا نے ٹوئٹر پر پاکستانی شائقین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا پیارے پاکستانیو! یہ پوسٹ کرنے پر کچھ لوگ مجھے غدار یا ملک دشمن کہیں گے لیکن مجھے پرواہ نہیں۔ میں نے حال ہی میں فلم بنائی ہے جس کانام ملک ہے۔ بدقسمتی سے آپ اس فلم کو قانونی طور پر نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ آپ کے سنسر بورڈ نے اس فلم پر پابندی عائد کردی ہے۔