انٹرٹینمنٹ

عامر خان کو اپنی فلم میں لینے والے کسی بھی پروڈیوسر کو آج تک نقصان کیوں نہیں ہوا؟ بالآخر مسٹر پرفیکٹ نے خود ہی وہ راز بے نقاب کردیا

ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔ عامر خان نے اب خود ہی معاوضہ نہ لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کئی رازوں سے بھی پردہ کشائی کی ہے اورپانچویں انڈین  سکرپٹ رائٹرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  سکرپٹ پسند آنے پر ہی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتا ہوں اور پھر پروڈیوسر کے ساتھ ساتھ میں خود کو بھی فلم کی کامیابی کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔عامرخان نے کہا کہ میرے ساتھ کام کرنے والے کسی پروڈیوسر کو آج تک نقصان نہیں ہوا ہے، کئی اداکار فلم میں کام کرنے سے پہلے فیس لیتے ہیں لیکن میں ایسا نہیں کرتا اور میں فلم کا تمام خرچہ پورا ہوجانے کے بعد منافع سے معاوضہ لیتا ہوں۔

بالی وڈ کے سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ایک فلم جو 100 کروڑ میں بنتی ہے جس میں کاسٹ، کریو، پروڈکشن اور ٹیکنیکل سب کی فیس شامل ہوتی ہے لیکن اس میں میری کوئی فیس نہیں ہوتی ۔ان کا کہنا ہے کہ جب فلم کمائی شروع کرتی ہے اور اپنا خرچہ پورا کرنے کے ساتھ ساتھ پروموشن اور مارکیٹنگز کے 25 کروڑ بھی پورے کرتی ہے تو اس کے بعد حاصل ہونے والے منافع سے میں معاوضہ لیتا ہوں۔مسٹرپرفیکشنسٹ کے مطابق اگر فلم کمائی نہ کرسکے اور نقصان میں چلی جائے تو مجھے ایک روپیہ تک نہیں ملتا اور مجھے پہلا روپیہ اس وقت ملتا ہے جب سب کے پیسے واپس وصول ہوچکے ہوتے ہیں۔یاد رہے کہ عامر خان اس وقت فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو کہ رواں سال نمائش کے لیے پیش کی جانی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close