انٹرٹینمنٹ

ہریتھک روشن کی فلم ’’موہن جودڑو‘‘ نے ریلیز سے قبل 60 کروڑ کی کمائی کرلی

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن  کی نئی آنے والی فلم’’موہن جو دڑو‘‘ نے ریلیز سے قبل ہی سیٹلائٹ اور موسیقی کے مالکانہ حقوق کی مد میں 60 کروڑ  کی کمائی  کرلی ہے جب کہ فلم 12 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

بالی ووڈ  میں بڑے بجٹ سے  بننے والی فلموں کی باکس آفس پر کمائی سب سے اہم ہے لیکن فلموں کی  باکس آفس کے علاوہ سیٹلائٹ اور موسیقی کے مالکانہ حقوق  کی مد سے حاصل ہونے والا معاوضہ بھی  فلموں کے  بزنس  کے حوالے سے اہم سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ  بڑی فلموں کاخسارہ پورہ کرنے کے لیے مالکانہ حقوق کی فروخت کو بھی اہمیت دی جاتی ہے۔

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو ہریتھک روشن  کی نئی آنے والی فلم ’’موہن جو دڑو‘‘120 کروڑ کے بجٹ سے  بنائی گئی ہے جس نے اپنی ریلیز سے قبل ہی 60 کروڑ کی کمائی کرلی، فلم کے سیٹلائٹ رائٹس 45 کروڑ  اور موسیقار اے آر رحمان کی  کمپوز کردہ موسیقی کے مالکانہ حقوق 15 کروڑمیں فروخت کیے گئے، دوسری جانب  فلمی پنڈتوں نے فلم کے باکس آفس پر بھی شاندار بزنس کی پیش گوئی کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close