انٹرٹینمنٹ
عمران ہاشمی فلم فادرز ڈے میں جاسوس بنیں گے
ممبئی: بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی فلم ‘‘ فادرز ڈے ’’ میں جاسوس کا کردار ادا کریں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی بھارتی جاسوس سوریا کانت بھندے پٹیل کی زندگی پر بننے والی فلم‘‘فادرز ڈے ’’ میں جاسوس کا کردار ادا کریں گے جن کے کریڈٹ میں بغیر کسی فیس کے 120بچوں کے اغواکے کیسز کو حل کرنا شامل ہے۔ یہ فلم جذبات پر لکھی گئی کتاب دریشام ادریشیام پر مبنی ہے جسے گجراتی مصنف پرافل شاہ نے لکھا ہے ، فلم کے ہدایتکار شانتنو بگچی ہیں، جس کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی۔