’’ سلمان خان کی یہ پیشکش قبول نہیں کرسکتی کیونکہ ۔ ۔ ۔‘‘ حنا خان نے دبنگ خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
ممبئی: بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کی آفر ٹھکرادی۔ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کا شمار فلم نگری کے اُن سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جس کے ساتھ ہر چھوٹے سے بڑا اداکار کام کرنا چاہتا ہے لیکن ایک اداکارہ ایسی بھی ہیں جسے سلمان خان نے آفر کی کہ وہ ان کے ساتھ چھوٹی اسکرین شیئر کریں تاہم بگ باس سیزن 11 کی فائنلسٹ حنا خان نے سلو میاں کی آفر ٹھکرادی۔
اداکارہ حنا خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ سلطان سلمان خان کے شو ’دس کا دم‘ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’میرے بہت سے مداح نہ خوش ہوں گے اور سوچ رہے ہوں گے کہ میں نے شو میں شرکت کیوں نہیں کی لیکن میں اس بات کو واضح کرنا چاہتی ہوں کہ مجھے سونی چینل کی جانب سے شو میں شرکت کرنے کے لئے کال موصول ہوئی تھی لیکن میں نے معزرت کرلی تھی۔
حنا خان نے اپنی ویڈیو میں مزید بتایا کہ ’ میں اُس وقت ایک گانے کی تشہیر میں مصروف تھی اس لئے میں اُن کی دعوت قبول نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ میری عدم شرکت نے آپ سب کو مایوس کیا ہے جس کے لئے میں معذرت چاہتی ہوں۔