انٹرٹینمنٹ

عالیہ بھٹ نے بھی شادی کا فیصلہ کر لیا

ممبئی: کافی عرصے سے میڈیا میں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی محبت کے چرچے تھے اور رواں سال مئی میں عالیہ بھٹ نے ایک پروگرام میں اس محبت کا اعتراف کرکے تصدیق کر دی۔ اب ان کی شادی کے حوالے سے بھی اہم خبر آ گئی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور نے بھی عالیہ کو بطور بہو قبول کر لیا ہے۔ اس سے قبل رنبیر کپور کی تمام گرل فرینڈز، بشمول کترینا کیف اور دپیکا پڈوکون، کو نیتو کپور نے پسند نہیں کیا تھا۔ دوسری طرف رنبیر کے والد رشی کپور نے رنبیر کی زندگی میں آنے والی ہر لڑکی کو کھلے دل سے قبول کیا۔

کپور خاندان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عالیہ بھٹ نے نیتو کا دل جیت لیا ہے اور وہ اسے بہو بنانے کے لیے بہت پرجوش ہیں۔ چنانچہ اب رنبیر اور عالیہ کی شادی پکی ہو چکی ہے۔ اگر سب کچھ ٹھیک چلتا رہا تو ان کی شادی آئندہ سال میں کسی وقت ہو جائے گی۔ عالیہ اور رنبیر دونوں بھی شادی کے لیے تیار ہیں۔ تاہم کپور خاندان کی بہوؤں کی روایت کے برعکس عالیہ شادی کے بعد بھی شوبز سے وابستہ رہیں گی۔ اس سے قبل نیتو کپور اور کرینا کپور کی والدہ ببیتا نے کپورخاندان میں شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close