انٹرٹینمنٹ

اداکارہ مایا علی کا مداحوں کے لئے پیغام، لیکن ایسی انگریزی بولی کہ پاکستانیوں کو غصہ آگیا،شرم دلانے لگے

لاہور: علی ظفر اور مایا علی کی فلم ’طیفا اِن ٹربل‘ نے شاندار کامیابی سمیٹی ہے اور باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کیا ہے۔ اس کامیابی پر مایا علی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ تاہم اس ویڈیو میں انہوں نے کچھ ایسی انگریزی بولی کہ پاکستانیوں کو غصہ آ گیا اور وہ ان پر برس پڑے۔ ویب سائٹ مینگوباز کے مطابق اس ویڈیو میں مایاعلی کا کہنا تھا کہ ’’تیسرے ہفتے میں ہی طیفااِن ٹربل نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں اور ابھی آگے بہت سے ہفتے مزید آنے والے ہیں اور یہ فلم مزید ریکارڈ بنائے گی۔‘‘

رپورٹ کے مطابق اس ویڈیو میں مایاعلی نے کچھ اس طرح انگریزی اور اردو کا ملغوبہ بنایاکہ صارفین اسے کھری کھری سنانے لگے۔ اس پر مایا علی کا انگریزی کا لہجہ بھی اداکارہ ماہرہ خان جیسا تھا۔ اس پر بھی صارفین نے بہت تنقید کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’’یہ ماہر کی طرح گفتگو کر رہی ہے۔ دھوکے باز۔‘‘ ایک اور نے لکھا کہ ’’یہ نہ صرف ماہرہ کے لہجے کی نقل کر رہی ہے بلکہ اس نے گفتگو میں جسمانی انداز بھی ماہرہ والا اپنا رکھا ہے۔‘‘ایک اور صارف نے مایا علی کو متنبہ کیا کہ ’’خبردار، ماہرہ خان کے لہجے کی نقل مت کرو۔‘‘ ایک لڑکی نے کہا کہ ’’مایا علی اس ویڈیو میں بالکل جعلی لگ رہی ہے۔ اس کا لہجہ اور انداز بالکل نقلی ہیں۔‘‘

ویڈیو دیکھیں:

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close