انٹرٹینمنٹ
ملک و قوم کی خاطر قید کی سزا کو بھی قبول کیا،قیدوبند کی صعوبتیں ہماری منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں،نوازشریف
راولپنڈی:سابق وزیراعظم نوازشریف سے(ن)لیگ سندھ کے وفدنے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی جس میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے ملک و قوم کی خاطر قید کی سزا کو بھی قبول کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات کا دن ہوتا ہے اسی سلسلہ میں مسلم لیگ(ن)کے سندھ کے وفد نے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی اور لیگی وفد نے نوازشریف کوسندھ کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے ملک و قوم کیلئے ہرقربانی دی ہے،میں نے صرف ملک و قوم کی خاطر قید کی سزا کو بھی قبول کیا،قیدوبند کی صعوبتیں ہماری منزل میں رکاوٹ نہیں بن سکتیں۔نوازشریف نے سندھ کے لیگی وفد کو ووٹ کے تقدس کاپیغام سندھ کے گھرگھرپہنچانے کی بھی ہدایت کی ۔