انٹرٹینمنٹ

شرمین عبید کے لیے سبین محمود ایوارڈ

 آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایت کار شرمین عبید چنائے کو سبین محمود ایوارڈ برائے جرات سے نوازا گیا۔

شرمین عبید کو یہ ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’آ گرل ان دا ریور‘ کے لیے دیا گیا۔ فلم غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر بنائی گئی ہے۔


View image on Twitter

The Sabeen Mahmud award for courage in cinema went to ‘A Girl in the River’ by @sharmeenochinoy

 

یہ ایوارڈ موزائیک انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کی جانب سے دیا گیا۔ اسے سبین محمود سے منسوب کرنے کا مقصد مقتول سماجی کارکن سبین محمود کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

شرمین عبید کی اس فلم کو آسکر ایوارڈ سمیت کئی دیگر ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔

شرمین کو پہلا آسکر ایوارڈ ان کی دستاویزی فلم ’سیونگ فیس‘ کے لیے ملا تھا جو تیزاب سے جلائی جانے والی خواتین کی داستان پر مبنی تھی

 

 
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close