انٹرٹینمنٹ

پاکستان کی9معروف اوراعلیٰ تعلیم یافتہ شخصیات

پاکستانی فلم انڈسٹری میں نئے فنکاروں کی آمد سے نہ صرف انڈسٹری کو عروج ملا ہے بلکہ پاکستان کا وقار پوری دنیا میں بلند ہوا ہے۔ہماری فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کو عالمی سطح پر سراہا جارہا ہے اور ہمارے فنکاروں کی مانگ بین الاقوامی سطح پر بڑھتی جا رہی ہے۔

شوبز کی دنیا میں مشہور ہے کہ یہاں کے فنکار اداکاری تو اچھی کرتے ہیں لیکن تعلیمی میدان میں بہت پیچھے ہیں ہم آپ کی اسی سوچ کو غلط ثابت کرنے کے لئے آج ان اداکاروں کے بارے میں بتائیں گے جو شوبز انڈسٹری میں کمال کی اداکاری کرنے کے ساتھ اعلیٰ تعلیم یافتہ بھی ہیں۔

ونیزہ احمد:

Vaneeza-Ahmed-10000000000

ونیزہ پاکستان فیشن انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز میں سے ایک ہیں انہوں نے ماڈلنگ کے ساتھ کینئرڈ کالج سے ماہر نفسیات کی ڈگری حاصل کی ہے۔

کر کٹر مصبا ح الحق:

misbah00000000

مصباح پاکستانی کر کٹ ٹیم کے کپتان اور بہترین بلے باز ہیں ،لیکن آپ کویہ جان کر حیرت ہوگی کہ انہوں نے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی ہوئی ہے۔

شائستہ لودھی:

shaista1000000000

شائستہ لودھی نے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ہے۔

فواد خان:

fawad-khan0000000

فواد ہماری انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں،بہترین اداکار ہونے کے ساتھ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

نعما ن اعجاز:

noman-ijaz

نعمان اداکار ہونے کے ساتھ بہترین وکیل بھی ہیں۔

شہریار منور:

sharyar0000000

شہریار ہماری انڈسٹری کا ابھرتا ہوا ستارہ ہیں ان کے پاس آئی بی اے یعنی انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹریشن کی ڈگری ہے۔

نازیہ حسن:

nazia1000000000000

نازیہ حسن نہ صرف شو بز بلکہ پاکستان کے لئے فخر کا باعث ہیں ان کی پہچان ان کی بہترین گلوکاری ہے لیکن انہوں نے فلمی دنیا میں قدم جمانے کے ساتھ تعلیمی میدان میں بھی جھنڈے گاڑے ہیں ،انہوں نے لندن سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

اس کے علاوہ نازیہ کے پاس وکالت کی ڈگری بھی تھی،آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اپنی چھوٹی سی زندگی میں وہ اور بھی بہت کچھ کر گئی ہیں ۔اتنی ساری ڈگریاں ہونے کے ساتھ وہ سیاسی میدان میں بھی سرگرم تھیں اور سیاسی تجزیہ نگار تھیں۔

سمیع خان:

sami-khan

سمیع خان پیشے کے لحاظ سے انجنئیر ہیں۔

سویرا ندیم:

sawera1000000000

سویرا ندیم نے کنیئرڈ کالج سے انگلش ادب میں ماسٹرز کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close