انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف نے بھی نواز شریف والا شوق پال لیا، کس چیز کی شوقین ہیں؟ جان کر آپ کیلئے ہنسی روکنا مشکل ہوجائے گا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف بھی سابق پاکستانی وزیراعظم نوازشریف کی طرح کھانے کی شوقین نکلیں اور انکے پسندید ہ کھانوں میں’ پائے ‘بھی شامل ہیں۔ نوازشریف بھی دل کا آپریشن کروانے سے قبل پائے شو ق سے کھاتے تھے لیکن خرابی صحت کی وجہ سے اب پرہیز کرتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے کہا ہے کہ کھانے سے مجھے زیادہ کام کرنے کے لئے طاقت ملتی ہے اور مجھے اچھا کھانا کھانے سے بہتر کسی اور چیز میں کوئی خوشی نہیں ملتی۔انہوں نے کہا کہ انہیں اسٹریٹ فوڈ بہت پسند ہے اور ایسی جگہیں جہاں میرے پسندیدہ کھانے کڑک پاو (kadak pav) اور پایا کھانے کو مل جائے تو انہیں خوشی ہوتی ہے جبکہ انہیں سی فوڈ بھی بے حد پسند ہے اور دہلی میں وہ ہر قسم کے کھانے کھانا چاہتی ہیں۔

انٹرویو میں کترینہ کیف نے اس بات پر غصے کا اظہار کیا کہ لوگ چند فلموں اور پرفارمنس کی بنیاد پر شخصیات پر لیبل لگالیتے ہیں،میں خود کو گلیمرس نہیں سمجھتیں اور نہ ہی  چاہتی ہوں کہ کسی کی شخصیت کو محدود الفاظ میں قید کیا جائے۔ شادی کےبارے سوال کیا گیا جس پر کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد شادی کی خوشخبری سنائیں گی۔

ان سے پوچھا گیا کہ آپ شادی کے بعد بھی اپنے کام کو جاری رکھیں گی جس پر ان کا کہنا تھا کہ جب میں شادی کروں گی اور میرے بچے ہو جائیں گے تو میری پہلی ترجیح میری فیملی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ میں ایک بات پر یقین رکھتی ہوں کہ کسی کے لئے اپنی ذات کو نہیں گم کرنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close