بولی ووڈ اداکارہ رادیکھا آپتے کی 33 ویں سالگرہ
پاکستان ویوز (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) نیٹ فلکس سیریز سے مقبولیت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ رادیکھا آپتے آج اپنی 33 ویں سالگرہ منارہی ہیں۔سال 2018 رادیکھا کے لیے کامیابی کا پیغام لایا ، انہوں نے نیٹ فلکس کی تین سیریز ’سیکریڈ گیمز‘، گول اور لسٹ اسٹوریز میں اپنی اداکاری سے آن لائن شائقین کو اپنا گرویدہ کیا۔
رادیکھا اب آیوشمان کھرانا کے ہمراہ ’اندھا دھن‘ فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر بھی انٹری دیں گی۔بولی ووڈ اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں اور ان کے انسٹاگرام فینز کی تعداد تقریباً 15 لاکھ ہے۔
رادیکھا کو سیر و تفریح بہت پسند ہے اور وہ سوشل میڈیا پر اپنے سفر ور کھانے کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں ایک انٹرویو میں رادیکھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ڈائٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں کیونکہ اچھی صحت کے لیے اچھی غذا بھی ضروری ہے۔ انہوں نے صحت مند غذا کو فٹنس کا اہم ترین عنصر قرار دیا تھا۔
رادیکھا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی ڈائٹ اور فٹنس سے متعلق تفصیلات ہم آپ سے یہاں شیئر کررہے ہیں۔
رادیکھا کی انسٹا گرام پوسٹس کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ وہ تازہ سبزیاں اور پھل پسند کرتی ہیں، وہ ٹماٹر کھاتی ہیں اور وٹامن بیٹا کیروٹین بھی لیتی ہیں۔
View this post on Instagram
انہیں گھر میں اُگائی جانے والی ہری سبزیاں بھی بہت پسند ہیں۔
View this post on Instagram
رادیکھا نے انسٹاگرام پر کریم کے ساتھ تازہ اسٹابری کی تصاویر اپلوڈ کیں اور وہ کہتی ہیں کہ انہیں تازہ پھل بہت پسند ہیں.
View this post on Instagram
اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ صرف سبزیاں اور بھل ہی کھاتی ہیں، وہ کاربوہائیڈس کو بھی ضروری سمجھتی ہیں، خاص طور پر اس وقت جب وہ دارچینی کے بنے ہوں۔
View this post on Instagram