انیل کپور کی پاکستانیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد
ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار انیل کپور نے پاکستان کی جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر بھارت سے مبارکباد کا پیغام بھیجنا کسی بھی نامور بھارتی شخصیت کے لیے کئی مسائل کھڑے کرسکتا ہے لیکن بالی ووڈ کے سپر اسٹار نے پاکستان کے جشن آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کے نام پیغام بھیج کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔
Wishing my brethren in Pakistan a very Happy #IndependenceDay! Let's vow to honor & cherish our freedom everyday!
— Jai Singh Rathore (@AnilKapoor) August 14, 2016
بالی ووڈ کے سپراسٹار انیل کپور نے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے جس کے لیے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرکا سہارا لیا۔ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں موجود تمام بھائیوں کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتا ہوں، آئیں اس عزم کا اظہار کریں کہ ہم ہرروز اپنی آزادی کو خوشی اور مسرت سے منائیں۔
واضح رہے کہ اداکار انیل کپور متعدد بار پاکستانی فلموں، ڈراموں اور شوز میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر چکے ہیں۔