انٹرٹینمنٹ

فلم دیکھنے کے بعد خاتون نے ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا

ممبئی(ویب ڈیسک)فلم میں خراب اداکاری پر خاتون نے بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن کو تھپڑ رسید کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ابھیشیک بچن نے فلمی تقریب میں زندگی میں پیش آنے والے انوکھے واقعے سے متعلق انکشاف کیا کہ وہ 2002 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’شرارت‘‘ دیکھنے کے لئے سنیما گئے تاکہ لوگوں کا فلم کے حوالے سے رد عمل جان سکیں کہ فلم کیسی ہے۔ابھیشیک نے کہا کہ فلم دیکھنے کے بعد ایک خاتون نے باہر آکر مجھے زور دار تھپڑ مارا اور کہنے لگی کہ تم اپنے خاندان کو شرمندہ کر رہے ہو برائے مہربانی اداکاری چھوڑ دو، خاتون کی اُس حرکت پر مجھے بہت غصہ آیا لیکن آج میں وہ وقت یاد کرکے ہنستا ہوں۔

ابھیشیک نے اپنی حالیہ فلم کے حوالے سے بتایا کہ فیملی نے میری فلم ’من مرضیاں ‘ دیکھ کر بہت ہی مثبت ردعمل دیا ہے، والد امیتابھ بچن نے میری اداکاری کو پسند کیا جب کہ ایشوریا نے فلم دیکھنے کے بعد مجھے بہترین اداکار قراردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close