رنبیرکے لیے کترینہ اپنے والدین کے بعد اہم ترین ہستی
ممبئی: بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپوراورکترینہ کیف کی گہری دوستی کی خبریں ایک لمبے عرصے تک گردش کررہی تھیں جب کہ دونوں کی جانب سے اپنی محبت اور پھرعلیحدگی کا برملا اعتراف بھی کیا گیا جہاں اب اپنی سابق گہری دوست کترینہ کے حوالے سے رنبیر کا کہنا ہے کہ وہ ان کے والدین کے بعد میری زندگی کی اہم ہستی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے بعد بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسے جب نیوزچینل کے پرومو کی تقریب کے دوران ان کی سابق گہری دوست باربی ڈول کترینہ کیف سے علیحدگی کے حوالے سے پوچھا گیا تواس بارانہوں نے ایک لمبے عرصے کے بعد لب کشائی کرہی دی اور کہا کہ ہمارا رشتہ متعدد چیزوں کے باعث ٹوٹا جہاں جھوٹی باتوں اورخبروں جب کہ مختلف نظریات سمیت بہت سی چیزوں کے باعث ہمارے درمیان علیحدگی ہوئی، اداکارکا کہنا تھا کہ اور ان ساری چیزوں کو سہنا بھی ان کے لیے خاصا مشکل تھا۔
رنبیرکپورنے کہا کہ یہ ساری چیزیں بہت دکھ دیتی ہیں کیونکہ کترینہ کیف میرے والدین کے بعد ایک با اثراورحوصلہ افزائی کرنے والی ہستی ثابت ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ کترینہ اوررنبیر کی فلم “جگا جاسوس” کئی ماہ سے تیار ہے لیکن ان دونوں اداکاروں کے درمیان چل رہے تنازعے کی وجہ سے اس کی ریلیز تاخیر کا شکار ہورہی تھے تاہم اب اسے آئندہ برس اپریل میں ریلیز کیا جارہا ہے۔