انٹرٹینمنٹ

ماڈل ایان علی کے کیس کا کیابنا اور وہ کہاں ہیں ؟

ماڈل ایان علی کے کسٹم عدالت نے ایک مرتبہ پھر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل گرل ایان علی ایک مرتبہ پھر سے شہ سرخیوں میں آ گئیں ہیں کیونکہ کرنسی سمگلنگ کیس میں بار بار غیر حاضر رہنے پر راولپنڈ ی کی خصوصی کسٹم عدالت کے جج ارشد علی بھٹہ نے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔آج انہیں عدالت میں پیش ہونا تھا تاہم وہ آج بھی نہیں آئیں ۔

میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ کرنسی سمگلنگ میں ضمانت کے بعد اب تک دبئی میں ہی مقیم ہیں ، اس سے قبل اس سے قبل آج کی سماعت میں ان کے وکیل نے ایان علی کی بیماری پر عدالت سے استثنیٰ مانگا تھا۔استثنیٰ کے خلاف دلائل میں پراسیکیوٹر کسٹمز کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کر عدالت کا وقت ضائع کیا جارہا ہے۔ایان علی کے پہلے بھی دو مرتبہ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں۔ایان علی کواب 22 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close