انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان کا بیٹا فلموں میں انٹری دینے کیلیے تیار

 

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کا 15 سالہ بیٹا ابراہیم خان خوبرو جوان بن گیا اور بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہے۔

 586468 saifalikhan 1471612601 949 640x480

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’ٹشن‘‘ میں بطور چائلڈ ایکٹر فنی سفر کا آغاز کیا جس میں انہوں نے اپنے والد سیف علی خان کے بچپن کا کردار ادا کیا جب کہ فلم میں ابراہیم کی اداکاری کو بے حد پسند کیا گیا لیکن اس کے باوجود چھوٹے نواب نے دوبارہ کسی فلم میں اداکاری کے جوہر نہیں دکھائے۔

 ibrahim 1

نوجوان ابراہیم خان اپنی پڑھائی مکمل کرنے میں مصروف ہیں لیکن کھیلوں میں بھی دلچسپی کے باعث ٹینس کا شوق سے کھیلتے ہیں جب کہ اپنے معاشقوں کے باعث میڈیا کی شہ سرخیوں میں جگہ بناتے رہتے ہیں۔

ibrahim 2

نامور فلمساز کرن جوہر ابراہیم خان کو فلمی دنیا سے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جس کا انہوں نے برملا اظہار بھی کیا ہے۔

2

گزشتہ دنوں سیف علی خان کی 46 ویں سالگرہ منائی گئی جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی جب کہ سالگرہ کی تقریب کے بعد سیف علی خان کے ساتھ ان کے بیٹے ابراہیم کی تصاویر بھی سامنے آئیں جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

ابراہیم خان کی سیف علی خان کے ساتھ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close