ساجد خان پر جنسی ہراسگی کا الزام پر بہن فرح خان میدان میں آ گئیں
باالی وو ڈ میں ” می ٹو ‘ ‘ مہم نے ایک مرتبہ پھر زور پکڑ لیاہے اور معروف شخصیات پر جنسی ہراسگی کے الزامات لگ رہے ہیںاوراب ہداتکارساجد خان پر بھی یہ شرمناک الزام لگ گیاہے اور ان کی بہن فرح خان نے اس پر شرمندگی اور اپنے بھائی کا دفاع نہ کرنے کا اعلان کیاہے ۔
فصیلات کے مطابق فرح خان اور ساجد خان بالی وڈ کے مشہور بہن بھائی کی جوڑی مانے جاتے ہیں، جو دونوں بہترین ہدایت کار ہیں۔ گزشتہ روز ساجد خان پر اداکارہ سلونی چوپڑا، اداکارہ رشیل وائٹ اور بھارتی صحافی کرشمہ نے جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ ان سے غیر اخلاقی رویے سے بھی پیش آئے۔تاہم ساجد خان نے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ عائد کیے گئے الزامات کی وجہ سے وہ اس وقت تک اپنی نئی فلم ’ہاوس فل 4‘ کی ہدایت کاری سے کنارہ کشی اختیار کر رہے ہیں، جب تک وہ سچ ثابت نہیں کردیتے۔انہوں نے میڈیا سے بھی درخواست کی کہ جب تک سچ ثابت نہیں ہوجاتا تب تک کوئی بھی فیصلہ نہ کریں۔
فرح خان نے اپنے بھائی پر الزامات لگنے کے بعد ٹویٹر کا سہارا لیا اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ان کے اہل خانہ کے لیے تکلیف دہ ہے، اگر میرے بھائی نے اس قسم کا رویہ اختیار کیا ہے تو اسے اس کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ میں کسی بھی لحاظ سے اس طرح کا رویہ برداشت نہیں کرسکتی اور ہمیشہ ہر اس خاتون کے ساتھ کھڑی ہوں گی جس کو تکلیف پہنچائی گئی ہوگی۔