سلطان فلم کی شوٹنگ کے دوران سلمان خان نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر میرا ریپ کیا، پوجا مشرا
ممبئی: بھارت میں ” می ٹو “مہم نے ایک مرتبہ پھر سے زو ر پکڑ لیا ہے اور اب کی بار بالی ووڈ کی سب سے بڑی شخصیت سلمان خان پر ریپ کا الزام لگ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متنازع ماڈل و اداکارہ پوجا مشرا نے ویڈیو کی ایک سریز جاری کی ہے جس میں انہوں نے سلمان خان اور ان کے بھائیوں پر ریپ کا سنگین الزام عائد کر دیاہے۔
پوجا مشرا نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سلمان خان نے اپنے بھائی ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ مل کر مجھے بے ہوشی کی حالت میں متعدد بار ریپ کیا جبکہ جس وقت دہلی میں سلطان فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی اس دوران میرے ہوٹل کے کمرے میں تینوں بھائیوں نے مجھے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
اپنی ویڈیوز میں پوجا مشرا نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں سینیئر اداکار شتروگن سنہا نے بھی ہراساں اور بلیک میل کیا، یہاں تک وہ ان پر کالا جادو کرتے رہے۔ساتھ ہی پوجا مشرا نے شتروگن سنہا اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی والدہ پونم سنہا اور سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر بھی ہراساں کرنے اور اپنے راستے سے ہٹانے کا الزام عائد کیا۔
پوجا مشرا نے دعویٰ کیا کہ شتروگن سنہا نے نہ صرف ان پر کالا جادو کیا، بلکہ انہوں نے ماڈل کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون ہیک کرکے ان کے تخلیقی منصوبوں کو چراکر اپنی بیٹی یعنی سوناکشی سنہا کے کیریئر کو بہتر بنایا۔پوجا مشرا نے سلمان خان کی سابق بھابھی اور ارباز خان کی سابق اہلیہ اداکارہ ملائیکا اروڑا پر بھی ہراساں کرنے اور کیریئر میں آگے بڑھنے کا راستہ روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ملائیکا ان کی شہرت سے جلتی تھیں۔
پوجا مشرا نے جذباتی ویڈیوز میں دعویٰ کیا کہ ارباز خان نے انہیں 2011 میں براہ راست کاسٹنگ کاو¿چ یعنی فلم میں کام کے بدلے جنسی تعلقات کا مطالبہ کیا، جو انہوں نے مسترد کیا، تاہم بعد ازاں شتروگن سنہا کی اہلیہ پونم سنہا اور ملائیکا اروڑا کی مدد سے ارباز خان نے اپنے بھائیوں سمیت متعدد سال تک انہیں ’ریپ’ کا نشانہ بنایا۔