انٹرٹینمنٹ

لیڈی گاگا نے خود سے 17 سال بڑے شخص سے منگنی کرلی

امریکا کی معروف پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کی منگنی کے حوالے سے یوں تو گزشتہ چند ہفتوں سے چہ مگوئیاں جاری تھیں،تاہم اب انہوں نے اس کی تصدیق بھی کردی۔ ساتھ ہی خبر بھی سامنے آئی ہے کہ لیڈی گاگا کو منگنی پر دی جانے والی انگوٹھی معمولی نہیں بلکہ انتہائی قیمتی ہے اور اس کی مالیت تقریبا پاکستانی 5 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔

32 سالہ گلوکارہ نے خود سے 17 سال بڑی عمر کے ٹیلنٹ ایجنٹ کرسٹیئن کرنیو کے ساتھ منگنی کی ہے،جن سے ان کے تعلقات کئی ماہ سے تھے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرسٹیئن کرنیو نے لیڈی گاگا کو تقریباً 5 کروڑ روپے مالیت کی انگھوٹی دی۔

رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں خواتین کے حوالے سے جاری 25 ویں سالانہ تقریب میں 34 سالہ لیڈی گاگا نے خطاب کرتے ہوئے اپنے منگیتر کرسٹیئن کرنیو کا شکریہ ادا کیا۔

لیڈی گاگا تقریب میں آئیں تو ان کے بائیں ہاتھ میں انتہائی قیمتی انگھوٹی جگمگا رہی تھی۔

انگھوٹی کے بارے میں ڈبلیو پی ڈائمنڈ کے صدر اینڈریو براؤن نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ جو انگھوٹی لیڈی گاگا پہن کر آئیں تھیں وہ تقریباً 5 کروڑ 33 لاکھ روپے مالیت کی تھی کیونکہ اس میں گلابی نگینہ تھا۔

لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کرنیو کے مابین تعلقات کی خبریں نومبر 2017 سے گردش کررہی ہیں، تاہم اس حوالے سے دونوں نے خود کوئی وضاحت نہیں کی۔

اس حوالے سے کہا گیا کہ اگر لیڈی گاگا اور کرسٹیئن کی منگنی کی خبریں درست ہیں تو انہوں نے یقیناً موسم سرما میں خاموشی سے منگنی کی۔

لیڈی گاگا کی جانب سے منگنی کے حوالے سے از خود انکشاف کے بعد افواہوں کا سلسلہ تھم گیا اور سوشل میڈیا اور ان کے مداحوں کی جانب سے سوالات کا معاملہ بھی رک گیا۔

نیویارک میں 28 جنوری کو منقعدہ 60 ویں گرامی ایوارڈ کی تقریب میں لیڈی گاگا اپنے منگیر کرسٹیئن کرنیو کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں نظر آئی تھیں۔

خیال رہے کہ 32 سالہ لیڈی گاگا نے اگرچہ انتہائی کم عمری اور اسکول کے زمانے سے گلوکاری اور ڈانس کی شروعات کی، تاہم انہوں نے پروفیشنل کیریئر کی شروعات 2007 سے کی اور اگلے ہی سال 2008 میں انہوں نے پہلا ایلبم ‘دی فیم’ ریلیز کیا۔

یوں دیکھتے ہی دیکھتے لیڈی گاگا نے موسیقی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کیا۔

ان کا اصل نام اسٹیفنی جوئین اینجلینا جرمانوٹا ہے، تاہم انہوں نے بعد ازاں اپنا نام لیڈی گاگا رکھا اور بتدریج موسیقی کی دنیا میں کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی گئیں۔

لیڈی گاگا کو اپنے میوزک کنسرٹ کے دوران اور ویڈیوز میں متنازع لباس پہن کر پرفارمنس کرنے سمیت تشدد پر ابھارنے والے مناظر کی عکاسی کرنے کی وجہ سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close