انٹرٹینمنٹ
ہیروئن بننا کوئی بڑا کام نہیں،اصل کام تو۔۔۔
ہیروئن بننا کو ئی بڑا کام نہیں مگر اداکار بننا بہت مشکل کام ہے ۔اداکار ماہم نظامی نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں ہیروئن بننے کیلئے نہیں اداکارہ بننے کیلئے آئی تھی اور خدا کا شکر ہے کہ میں اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کررہی ہوں ۔اپنے ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ اداکار کیلئے کوئی کردار چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا اگرآپ چھوٹے کردار کواپنی صلاحیتوں سے اچھے طریقے سے اداکرتے ہیں تو پھر وہ کردا ر آپ کی پہچان بن جاتا ہے۔ ماہم نظامی نے مزید کہا کہ ہیروئن بننا کو ئی بڑا کام نہیں مگر اداکار بننا بہت مشکل کام ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی فنکار میں اداکاری کے جراثیم بچپن میں ہی اس کے اند ر ہوتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ظاہرہوتے جاتے ہیں