انٹرٹینمنٹ

انیل کپور پاکستان آنے کو بے تاب

جس دن وہ پاکستانی سرزمین پر قدم رکھیں گے وہ دن ان کے لیے بہت بڑا دن ہو گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو ایک خصوصی انٹرویو میں انیل کپور کا کہنا تھا کہ ’وہ دن میری زندگی کا بہت ہی بڑا دن ہو گا، بہت ہی خوشی کا دن ہو گا جس دن میں پاکستانی دھرتی پر اپنا قدم رکھوں گا۔‘انھوں نے کہا ’میں ترس رہا ہوں وہاں پہنچنے کے لیے، جانے کے لیے، کیونکہ وہاں میرے پتا جی میرے دادا جی میری پیڑیوں کا وہاں جنم ہوا تھا۔‘انیل کپور کے آباو¿اجداد کا تعلق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے تھا اور ان کے والد سریندر کپور 1925 میں پشاور میں پیدا ہوئے تھے۔انیل کا کہنا تھا کہ وہ چاہیں گے کہ جہاں سے ان کی شروعات ہوئی وہ وہاں جائیں اور وہ بہت جلد پاکستان میں ہوں گے۔اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کے لیے دونوں ممالک کے فنکار کیا کردار ادا کر سکتے ہیں؟ انیل کپور کا کہنا تھا کہ تشدد سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ ’جتنے لوگوں کو میں ملا ہوں پاکستان اور انڈیا سے، وہ تو چاہتے ہیں کہ دوستی ہو، تجارت ہو کیونکہ جتنا بزنس ہو گا اتنا ہی دونوں ملکوں کو اس کا فائدہ ہے۔‘انھوں نے کہا کہ ’ایک ہی تو لوگ ہیں ہم، پہننے کا، کھانے کا، پینے کا، بات کرنے کا، سب طریقے ایک ہی ہیں، کوئی الگ چیز ہے ہی نہیں ہم میں تو کیوں الگ رہ رہے ہیں ہم لوگ؟‘ان کا کہنا تھا کہ کہیں نہ کہیں ڈائیلاگ اور بات چیت ہونی چاہیے، اور انھیں امید ہے اور وہ مثبت سوچ رکھتے ہیں کہ کبھی نہ کبھی یہ ضرور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close