ٹی وی اسکرین سے دور نہیں ہوں، بھارتی فلم کا تجربہ اچھا رہا: ماورا حسین
کراچی: اداکارہ ماورا حسین نے کہا کہ میری آنیوالی سیریل آنگن ناظرین کو ششدر کردیگی۔ ٹی وی سے دور نہیں ہوئی وقت کی کمی اور اچھے کردار کی تلاش نے فی الحال ٹی وی سے دور کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں ماورا حسین کا کہناتھا کہ میں نے پہلی بار پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں کام کیا ہے جس میں فہد مصطفی نے جس طرح میرا ساتھ دیا اس سے مزید حوصلہ بڑھا وہ بہترین کو سٹار ہیں جو اپنے ساتھی فنکار کو ہمیشہ گائیڈ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا وہ تجربہ بھی بہت اچھا رہا ،اب پاکستانی فلم میں بھی ڈراموں کے بعد شائقین کو متاثر کرونگی۔ انہوں نے کہا ہم سب کی ذمہ دار ی ہے کہ اتحاد و یگانگت سے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ ملک کا سب سے بڑا المیہ کرپشن ہے۔ نئی سیریل آنگن میں تحریک پاکستان کا دور یاد آجائے گا اس سیریل میں ایک نئی ماورا حسین دکھائی دیں گی، جس کیساتھ احسن خان نے یادگار کردار ادا کیا ہے۔