انٹرٹینمنٹ

شارہ رخ کے لیے ہرن کی کھال سے تیار کردہ پشاوری چپل ضبط

بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ترین ہیرو شاہ رخ اپنے آبائی علاقے پشاور کی روایات اور تہذیب سے خاص لگاؤ رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ پشاور میں مقیم اپنی چچا زاد بہن نور جہاں کے ذریعے خصوصی طور پر تیار پشاوری چپل منگواتے رہتے ہیں اس بار بھی انہوں نے اپنی چچا زاد بہن سے ہی فرمائش کی ہے۔

شاہ رخ خان کی فرمائش پر اُ ن کی چچا زاد بہن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پشاوری چپل کے ماہر اور مشہور کاریگر جہانگیر خان سے رابطہ کیا جنہوں نے ایک ماہ کی قلیل مدت میں ہرن کی کھال سے بنی پشاوری چپل تیار کر لی

اس بات کی خبر جب میڈیا کے ذریعے پھیلی تو محمکہ جنگلی حیات کو ہوش آیا اور انہوں نے ہرن کی کھال استعمال کرنے پر ملزم جہانگیر کو گرفتار کر کے پشاوری چپل اور ہرن کی کھال ضبط کر کے مزید تحقیقات کے لیے ملزم کو تھانے منتقل کردیا۔

پولیس کا کہنا تھاکہ ہرن کے شکار پر مکمل پابندی عائد ہے اس لیے تحقیقات کر رہےہیں کہ کاریگر تک ہرن کی کھال کیسے پہنچی اور اس غیر قانونی کام میں کون کون ملوث ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close