انٹرٹینمنٹ

مائیکل جیکسن کی آج اٹھاون ویں سالگرہ منائی جارہی ہے

مائیکل جوزف جیکسن 29 اگست 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے، 6 سال کی عمر میں موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر مائیکل جیکسن نے جو گایا کمال گایا، ما ئیکل جیکسن اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں، اپنے پہلے البم آئی وانٹ یو بیک سے ہی مائیکل جیکسن دنیا بھر میں مشہور ہوگئے

انیس سوبیاسی میں مائیکل جیکسن کا البم تھرلر ریلیز ہوا اور دنیائے میوزک میں تہلکہ مچا دیا تھا،اس البم کو آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی میوزک البم کا اعزاز حاصل ہے

تھرلر نے صرف امریکہ میں ہی تیس کروڑ کاپیاں فروخت ہوئیں جبکہ پوری دنیا میں اس کی سوکروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں، مائیکل جیکسن کے البم ’تھریلر‘ کو آٹھ گریمی ایوارڈ ملے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت ‘بلی جین’ پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں ‘مون واک’ کا نام دیا گیا۔

تھرلر‘ کے بعد مائیکل جیکسن کا البم ’بیڈ‘ سامنے آیا، جس کی بیس ملین کاپیاں فروخت ہوئیں، ‘بیڈ‘ کے بعد جیکسن کا البم ’ڈینجرس‘ بھی سپر ہٹ ہوا۔

مائیکل نے 1994 میں آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی، جو صرف انیس ماہ چل سکی۔

انیس سو ستانوے میں مائیکل جیکسن کو راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا اور انہوں نے غیر متوقع طور پر ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کر لی، جس سے ان کا بیٹا پرنس مائیکل پیدا ہوا، 1998 میں ان دونوں کی ایک بیٹی پیرس مائیکل کیتھرین پیدا ہوئی جبکہ سنہ 1999 میں مائیکل اور ڈیبی میں طلاق ہوگئی جبکہ بچے مائیکل کے پاس ہی رہے۔

مرنے کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا نام سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے گلوکاروں میں نمبر ون رہا، ان کی موت کے بعد ادھورا گانا دس ازاٹ ریلیز ہوا، جس نے اتنا بزنس کیا جتنا مائیکل جیکسن اپنے دور عروج میں حاصل کرتے رہے۔

مائیکل جیکسن 25 اور26 جون کی درمیانی شب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے، پاپ موسیقی پر اپنے ناقابل فراموش کام کی بدولت مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ راج کر ینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close