عامر لیاقت کی دورسری شادی، رخصتی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادیا
پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی دعوت ولیمہ جمعہ کے روز کراچی میں انجام پائی جس میں معروف سیاسی و سماجی شخصیات سمیت صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
عامر لیاقت حسین پہلے سے شادی شدہ اور بال بچے دار ہیں لیکن کچھ عرصہ پہلے انہوں نے اپنے پروگرام کی ٹیم ممبر سیدہ طوبیٰ انور کے ساتھ نکاح کرلیا تھا۔
انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ انہوں نے دوسری شادی تو کر رکھی ہے لیکن ابھی رخصتی نہیں ہوئی جس کے باعث ان کی دوسری اہلیہ ان کی زیر کفالت نہیں ہے اور اسی لیے کاغذات نامزدگی میں اس کا تذکرہ نہیں کیا۔
گزشتہ روز (جمعہ کو) عامر لیاقت حسین اپنی نئی دلہنیا سیدہ طوبیٰ انور کو بیاہ کر گھر لے آئے۔ نکاح تو پہلے ہی ہوچکا تھا اس لیے دعوت ولیمہ میں ہی ان کی رخصتی بھی ہوگئی۔
عامر لیاقت کی دوسری شادی کے ولیمے میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور بول ٹی وی کے مالک شعیب شیخ سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، صحافیوں ، دوستوں اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ عامر لیاقت حسین کی ولیمے کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔