انٹرٹینمنٹ

جسٹن بیبر کا 2 ماہ بعد خفیہ شادی کا اعتراف

کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے رواں برس جولائی کے آغاز میں 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ منگنی کے 2 ہفتے بعد ہی یہ خبر سامنے آئی تھی کہ 24 سالہ گلوکار کو شادی کی جلدی ہے اور وہ جلد سے جلد ہیلی ہالڈ وین کو دلہن کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

تاہم اگلے ہی ماہ یعنی اگست میں خبر سامنے آئی کہ جسٹن بیبر نے اپنی اور منگیتر کی عمر کم ہونے کی وجہ سے فوری شادی کا خیال ترک کرلیا۔

خبر کے مطابق اگرچہ دونوں نے فوری طور پر شادی کا ارادہ ترک کرلیا، تاہم دونوں نے تواتر کے ساتھ ملاقاتیں کرنے کا عزم کیا۔

لیکن گزشتہ ماہ اکتوبر میں یہ خبر سامنے آئی کہ جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین کو نہ صرف شادی کی جلدی ہے، بلکہ وہ جلد سے جلد بچے بھی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

اگرچہ ان کی منگنی ہوتے ہی ان کی شادی سے متعلق خبریں آنا شروع ہوگئی تھیں، تاہم خود انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں کی تھی کہ وہ کب شادی کرنے والے ہیں۔

تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے خفیہ شادی کرلی۔

یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب کہ تین دن قبل ہی جسٹن بیبر نے ہیلی ہالڈ وین کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اہلیہ لکھا۔

شوبز خبر رساں ادارے ’ولچر‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ جسٹن بیبر اور ہیلی ہالڈ وین نے 2 ماہ قبل ہی خفیہ شادی کرلی تھی، تاہم انہوں نے یہ خبر سب سے خفیہ رکھی۔

لیکن اب دونوں نے شادی کی تصدیق کرلی اور 21 سالہ ماڈل ہیلی ہالڈ وین نے اپنا نام بھی تبدیل کرتے ہوئے اپنے نام کے آخر میں بیبر شامل کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق ہیلی ہالڈ وین نے نہ صرف سوشل میڈیا میں اپنے نام کے ساتھ بیبر کا نام شامل کرلیا، بلکہ انہوں نے اپنے کاروبار میں بھی اس نام کو استعمال کرنے کے حقوق حاصل کرلیے۔

جلد ہی ہیلی ہالڈ وین کے گارمنٹ اور میک اپ مصنوعات سمیت تمام کاروباری برانڈز میں بیبر کا نام بھی شامل کرلیا جائے گا۔

تاہم فوری طور پر یہ پتہ نہیں چل سکا کہ دونوں نے آخر خفیہ شادی کیوں کی اور اسے 2 ماہ تک خفیہ کیوں رکھا؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close