انٹرٹینمنٹ

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گذشتہ سال شادی کی، اہم انکشاف

بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے گزشتہ ماہ 14 اور 15 نومبر کو یورپی ملک اٹلی میں شادی کی تھی، تاہم ان کی شادی کی دعوتیں اور تقریبات 2 دسمبر تک جاری رہیں۔

شادی کرنے اور دعوتوں سے فارغ ہونے کے بعد اب رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون اپنے یومیہ معمول کی جانب لوٹنے لگےہیں اور رنویر سنگھ کی آنے والی ایکشن فلم ’سمبا’ کا ٹریلر بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب دپیکا پڈوکون نے بھی شادی کے بعد پہلا انٹرویو اور فوٹو شوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پہلے سے زیادہ با اعتماد اور پرکشش دکھائی دیں۔

شوبز میگزین ’جی کیو انڈیا‘ کو شادی کے بعد دیے گئے پہلے انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے حیران کن انکشافات کرنے سمیت اپنے شوہر رنویر سنگھ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

رنویر سے شادی سے قبل اداکارہ کے تعلقات رنبیر سے تھے—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام
رنویر سے شادی سے قبل اداکارہ کے تعلقات رنبیر سے تھے—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام

دپیکا پڈوکون نے نہ صرف میگزین کو انٹرویو دیا، بلکہ انہوں نے میگزین کے لیے فوٹو شوٹ بھی کروایا۔

دپیکا پڈوکون نے انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے اور رنویر سنگھ کے درمیان 6 سال قبل تعلقات استوار ہوئے اور وہ ان سالوں میں مختلف مقامات پر ملتے اور محبت کرتے رہے۔

دونوں نے 14 اور 15 نومبر کی اٹلی میں شادی کی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام
دونوں نے 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں شادی کی—فوٹو: دیپ ویر انسٹاگرام

شادی کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ وہ 18 سال کی عمر سے گھر چلاتی آ رہی ہیں اور انہیں گھر چلانے اور زندگی گزارنے کا طریقہ معلوم ہے، تاہم اب کچھ تبدیلیاں ضرور آئیں گی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل بات کچھ اور تھی اور اب ان کی زندگی اکیلی نہیں بلکہ 2 افراد کی مشترکہ زندگی ہے، اس لیے اب وہ امید کرتی ہیں کہ وہ دونوں زندگی کو ایک بہتر طریقے سے مل کر گزاریں گے۔

تاہم انہوں نے انٹرویو میں یہ نہیں بتایا کہ شادی کے بعد ان کی پروفیشنل زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

نو بیاہتا دلہن کا کہنا تھا کہ وہ جلد ہی ہدایت کار میگھنا گلزار کی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوجائیں گی اور وہ اس کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔

اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ فوری طور پر اپنی آنے والی ایکشن ہولی وڈ فلم ٹرپل ایکس کی شوٹنگ میں مصروف نہیں ہوں گی۔

انہوں نے رنویر سنگھ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت ہی رومانوی، شرارتی، حساس دل اور ہر معاملے اور احساس کو سمجھنے والے شخص ہیں، ان سے مل کر انہیں سکون اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔

دونوں نے بھارت میں شادی کی تین دعوتوں کا بھی اہتمام کیا—فوٹو: دپیکا انسٹاگرام
دونوں نے بھارت میں شادی کی تین دعوتوں کا بھی اہتمام کیا—فوٹو: دپیکا انسٹاگرام
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close