انٹرٹینمنٹ

لاہورمیں برائیڈل ویک کا آغاز،جدید ملبوسات اور رنگوں کی بہار

لاہور میں عروسی ملبوسات کی نمائش شروع ہوگئی ہے۔ نمائش میں شوبزستاروں کی ریمپ پرکہکشاں امڈ آئی۔  میچنگ جیولری بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔ یہاں  پیش کئے گئے غرارے ، لہنگے،ساڑھی،میکسی  اور کٹ ورکس اس ایونٹ کی جان ہیں۔ یہاں موجود ہر ڈیزائن اور پیٹرن نرالا ہے۔

پہلے روز اداکارہ ماورا حسین، حریم فاروق ، سنیتا مارشل ، کبری خان اور احسن نے عروسی کلیکش پہن کر ریمپ پر جلوے بکھیرے ۔ میرون، سرخ، سلور اور آف وائٹ عروسی پہناوؤں پر تلے، موتیوں اور نگینوں کا کام کیا گیا۔

فیشن ریمپ پر کچھ ماڈلز بھاری بھرکم کام سے مزین عروسی پہناوے سنبھال نہ سکیں اور لڑکھڑاتی رہیں۔

شادیوں کے سیزن کی مناسبت سے سجنے والے اس فیشن ویک میں ملبوسات کے ساتھ میچنگ جیولری بھی توجہ کا مرکز بنی رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close