انٹرٹینمنٹ
نازیبا پیغامات بھجوانے پر زرین خان کا اپنی سابق منیجر کیخلاف مقدمہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنی ہی سابق منیجر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے وکیل کا کہنا تھا کہ مقدمے میں زرین خان کی سابق منیجر انجلی اتھ کو نامزد کیا گیا ہے ۔وکیل نے بتایا اداکارہ کی سابق منیجر نے پیسوں کے معاملے پر زرین خان کو انتہائی نازیبا پیغامات بھجوائے اور انہیں دھمکیاں دیں جسکی وجہ سے ان کیخلاف مقدمہ دائر کروایا گیا۔