انٹرٹینمنٹ

دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین پاکستان میں

کراچی: نیشنل بینک آف پاکستان نے دنیا کے بلند ترین مقام پر اے ٹی ایم مشین نصب کرکے بینکنگ کی دنیا میں نیا ریکارڈ مرتب کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان نے مذکورہ اے ٹی ایم مشین پاک چین بارڈر پر واقع درہ خنجراب پر نصب کی ہے اور اس کی تنصیب کا مقصد پاکستان سے چین جانے والے تاجروں کوسہولت فراہم کرنا ہے۔

درہ خنجراب پر نصب کی جانے والی یہ اے ٹی ایم مشین 4600 میٹر بلند یعنی کے سطح سمندر سے15091 فٹ کی اونچائی پر واقع ہے اور یہ بلندی اسے دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم کا اعزاز عطا کرتی ہے ‘ اس کا افتتاح آئندہ ہفتے کردیا جائے گا

اس سے قبل دنیا کی بلند ترین اے ٹی ایم مشین کا اعزاز بھارتی ریاست سکم میں یو ٹی آئی بینک کی مشین کے پاس تھا جو کہ 13،200 فٹ کی بلندی پر واقع تھی‘ سکم کی سرحد بھی چین کے ساتھ لگتی ہے ۔

واضح رہے کہ نیشنل بینک آف پاکستان ملک کا سب سے بڑا بینکنگ نیٹ ورک ہے جو کہ انفرادی، کارپوریٹ اور حکومتی سطح پر ملک بھر میں اپنی خدمات فراہم کرتا ہے اور ملک کے تمام چھوٹے بڑے معاشی منبع جات کی بہتری اور فروغ کے لیے کوشاں ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close