فحش فلموں کی اداکارہ ائیرپورٹ پر گرفتار
واشنگٹن: فحش فلموں کی 31سالہ امریکی اداکارہ کیترینا ایل ڈین فورتھ کو ایک شخص کے قتل کی سازش کرنے کے الزام میں واشنگٹن ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا گیا ۔ میل آن لائن کے مطابق کیترینا امریکی شہر پوسٹ فالز کی رہائشی ہے اور ریاست ہوائی میں چھٹیاں گزارنے کے بعد واشنگٹن ایئرپورٹ پر اتری تھی جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے اپنے ایک مخالف کو قتل کرانے کے لیے 5مختلف لوگوں سے رابطہ کیا جو مبینہ طور پر کرائے کے قاتل تھے۔
کیترینا نے ان میں سے چار کے ساتھ فون پر اور ایک کے ساتھ ای میل کے ذریعے رابطہ کیا اورانہیں رقم کے عوض اپنے مخالف کو قتل کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق کیترینا نے ان لوگوں کے ساتھ 20اکتوبر، 9نومبر،10نومبر اور دو لوگوں سے 19نومبر کو رابطہ کیا۔
اداکارہ کو مجسٹریٹ جج جان راجرز کے سامنے پیش کیا گیا جہاں پراسیکیوٹرز نے استدعا کی کہ ملزمہ کو ضمانت نہ دی جائے اور جیل میں رکھے جانے کا حکم دیا جائے کیونکہ وہ اپنے مخالف کے لیے اب بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر اداکارہ پر ان پانچ لوگوں سے رابطے کا الزام ثابت ہو گیا تو اسے ہر ایک شخص سے رابطے کے جرم میں 10سال قید اور اڑھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ہو سکتا ہے۔