انٹرٹینمنٹ
پریانکا چوپڑا نے کبھی بھی ذرا سی بھی حوصلہ افزائی نہیں کی، پرینیتی چوپڑا
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی چچازاد بہن پریانکا چوپڑا سے ترغیب لے کر فلموں میں نہیں آئی ہیں۔ ایک بھارتی جریدے کو انٹرویو میں پرینیتی نے کہا فلموں میں انہوں نے اپنا مقام خود پیدا کیا ہے اور یہ کہ وہ پریانکا چوپڑا کو دیکھ کر فلموں میں نہیں آئیں ۔پرینیتی کہتی ہیں کہ پریانکا نے ان کی ذرا بھی حوصلہ افزائی نہیں کی اور اگر ایسا ہوا ہوتا تو وہ کئی سال پہلے ہی اداکارہ بن چکی ہوتیں۔