انٹرٹینمنٹ

رنویر اور سارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ کا ایک اور اعزاز

بولی وڈ ایکشن ہیرو رنویر سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کی ایکشن رومانٹک فلم ’سمبا‘ کو یوں تو 27 دسمبر 2018 کو ریلیز کیا گیا تھا۔

تاہم یہ فلم 2019 کی وہ پہلی فلم ہے جو نہ صرف 100 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی، بلکہ فلم نے ریلیز کے ابتدائی ہفتے میں ایک اور اعزاز اپنے نام کیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’سمبا‘ سارہ علی خان کی دوسری فلم ہے، جو ان کی پہلی فلم سے زیادہ کمائی کرنے میں کامیاب گئی۔

سارہ علی خان کی پہلی فلم ’کیدر ناتھ‘ تھی، جسے 7 دسمبر 2018 کو ریلیز کیا گیا اور اس نے بھی ابتدائی 2 ہفتوں میں 100 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔

تاہم ان کی دوسری فلم ’سمبا‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ بنائے اور فلم نے پہلے ہی ہفتے نئے اعزاز اپنے نام کیے۔

فلم نے جہاں ابتدائی 4 دن کے اندر 100 کروڑ روپے کمائے تھے، اب وہیں فلم ابتدائی ہفتے میں بھارت بھر سے 150 کروڑ جب کہ دنیا بھر سے 200 کروڑ روپے کمانے میں کامیاب گئی ہے۔ فلم میں رنویر سنگھ پہلی بار انسپکٹر بنے—اسکرین شاٹ

بولی وڈ تجزیہ نگار ترن آدرش نے ٹوئیٹ میں بتایا کہ ’سمبا‘ نے بھارت بھر سے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 150 کروڑ روپے بٹورے۔

’سمبا‘ نے اوسطا یومیہ 15 کروڑ روپے بٹورے، ساتھ ہی فلم نے امریکا، آسٹریلیا اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک سے بھی 50 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔ فلم نے پہلے ہی دن ریکارڈ کمائی کی—اسکرین شاٹ

یوں ’سمبا‘ 2019 کی وہ پہلی فلم ہے جو نہ صرف 100 کروڑ کمانے میں کامیاب گئی، بلکہ فلم نے ابتدائی ہفتے میں ہی 200 کروڑ روپے کا ٹارگیٹ حاصل کیا۔

اس فلم کی کامیابی کے ساتھ ہی سارہ علی خان کو اگلی سپر اسٹار سمجھا جانے لگا ہے اور خیال کیا جا رہا ہے کہ جلد ہی انہیں دیگر چند فلموں میں دیکھا جائے گا۔

اطلاعات ہیں کہ سارہ علی خان کو ٹائیگر شروف کے ساتھ ’باغی تھری‘ اور ورون دھون کے ساتھ ’اے بی سی ڈی تھری‘ میں کاسٹ کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں ہوسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close