انٹرٹینمنٹ

کارتک آریان سے اظہار محبت پر سارہ کو والدہ کا انوکھا مشورہ

بولی وڈ اداکار سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے رواں سال فلم ’کیدرناتھ‘ کے ساتھ ہندی سینما میں ڈیبیو کیا، جس کے بعد ہی ان کی فلم ’سمبا‘ سامنے آگئی، تاہم وہ ان فلموں سے زیادہ کسی اور وجہ سے گزشتہ سال خبروں میں اِن رہی۔

سارہ علی خان گزشتہ سال اپنی فلم کیدرناتھ کی ریلیز سے قبل کافی ود کرن شو کا حصہ بنی تھیں، جہاں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ وہ بولی وڈ اداکار کارتک آریان کے ساتھ دوستی کرنے اور ان کے ساتھ ڈیٹ پر جانے کی خواہاں ہیں۔

جس کے بعد سے سارہ علی متعدد انٹرویوز میں کارتک آریان کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرچکی ہیں۔

جبکہ سارہ اور کارتک کی ملاقات کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی تھی، جس میں رنویر سنگھ سارہ علی خان کو کارتک آریان سے ملاتے نظر آئے۔

تاہم اب اداکارہ نے بتایا کہ ان کی والدہ امریتا سنگھ نے انہیں کارتک آریان کے لیے اپنی پسندیدگی ظاہر کرنے کے حوالے سے انوکھا مشورہ دےدیا ہے۔

ایک انٹرویو میں سارہ علی خان نے کہا کہ ’نہیں میں مزید بات نہیں کروں گی، میں ہر جگہ ان کی بات کرچکی ہوں، میں اتنی بھی بےتاب نہیں‘۔

سارہ علی خان نے بتایا کہ ان سے سوال کیا گیا کہ انہوں نے کارتک کو اب تک انسٹاگرام پر پرائوٹ پیغام کیوں نہیں بھیجا، جو پر انہوں نے جواب دیا کہ ’میری والدہ نے منع کیا ہے، اور کہا ہے کہ مجھے انتظار کرنا چاہیے، اس لیے میں فی الحال انتظار کررہی ہوں‘۔

یاد رہے کہ کرن جوہر نے سارہ علی خان سے ریپڈ فائر کے دوران سوال کیا تھا کہ وہ کس اداکار سے شادی کرنا چاہیں گی، تو اس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ وہ رنبیر کپور سے شادی کی خواہاں ہیں، تاہم کارتک آریان کو ڈیٹ کرنا چاہتی ہیں۔

جس کے بعد ایک ایونٹ کے دوران کارتک آریان نے بھی سارہ علی خان کو کافی پر ساتھ لے جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

کارتک آریان نے سارہ علی خان کو خوبصورت اور اچھی اداکارہ بھی قرار دیا تھا اور ان کی خود سے دوستی کی خواہش سن کر ہنس پڑے تھے۔

کام کے حوالے سے بات کی جائے تو کارتک اس وقت اپنی فلم ’لکا چھپی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ سارہ علی خان جلد اپنی تیسری فلم کا اعلان کریں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close