انٹرٹینمنٹ

شاہد کپور نے پریانکا کے شوہر نک جونس کو کیا مشورہ دیا؟

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں پریانکا چوپڑہ کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے امریکی گلوگار نک جونس کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کبھی پیچھے نہ ہٹیں، کیونکہ ایک خالص دیسی لڑکی ان کے ساتھ ہے۔شاہد کپور نے حال ہی میں اپنے سوتیلے بھائی ایشان کھتر کے ساتھ کرن جوہر کے شو ‘کافی وِد کرن’ میں شرکت کی۔شو کی یہ قسط ابھی تک آن ایئر نہیں ہوئی، تاہم اس کے پرومو ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ہیں۔شو کے دوران جہاں شاہد کپور اپنے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کو فلم’دھڑک’ میں ان کی ہیروئن جھانوی کپور سے دوستی کے معاملے پر چھیڑتے نظر آئے، وہیں انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ تعلق اور دیگر معاملات پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔

میزبان کرن جوہر نے ایک موقع پر شاہد سے سوال کیا کہ ‘اگر انہیں پریانکا کے شوہر نک جونس کو کوئی مشورہ دینا ہوتو وہ کیا کہیں گے؟’جس پر شاہد نے نک جونس کو مخاطب کرتے ہوئے جواب دیا، ‘دوست کبھی پیچھے مت ہٹنا، تم ایک اصل دیسی لڑکی کے ساتھ ہو۔’

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close