انٹرٹینمنٹ

کاش ورزش نہ کروں اور بہترین بھی نظر آﺅں

بولی ووڈ کی مہنگی ترین اداکارہ دپیکا پیڈکون نے اپنی ہالی ووڈ ڈیبیو فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ کیلئے بے حد کسرت کی تاہم حال ہی میں فیس بک پر لائیو چیٹ کے دوران دپیکا نے اپنے بارے میں چند باتیں شیئر کیں جوبہت کم لوگ جانتے ہیں۔دپیکا سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں جینی مل جائے تو وہ اس سے کون سی ایک خواہش پوری کروائیں گی جس پر اداکارہ کا فوری کہنا تھا کہ کاش انہیں ورزش نہ کرنی پڑے اور اس کے بغیر ہی وہ بہترین نظر آئیں۔دپیکا کے اس جواب سے محسوس ہوتا ہے کہ جم میں ورزش کرنا کوئی آسان کام نہیں اور ان کے جیسی فٹنس حاصل کرنے کے لیے کافی محنت کرنی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close