انٹرٹینمنٹ

کیا آپ بتاسکتے ہیں ان میں سے ماں کون ہے اور بیٹیاں کون؟ ایک تصویر جس نے دنیا کو چکرا کر رکھ دیا

تبلیسی(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپ اور ایشیاء کے سنگم پر واقع ملک جارجیا کی کیلن مہمیث نامی ایک لڑکی نے کچھ ماہ قبل ٹوئٹر پر اپنی، اپنی جڑواں بہن اور والدہ کی تصویر شیئر کی اور لوگوں سے پوچھا کہ”کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اس میں ہماری ماں کون سی ہے؟“ تصویر میں موجود تینوں لڑکیاں تقریباً ہم عمر اور ہم شکل نظر آتی ہیں لیکن دراصل ان میں سے ایک کی عمر 35سال ہے اور باقی دونوں جڑواں بہنوں کی والدہ ہے۔ ٹوئٹر صارفین تمام تر کوششوں کے باوجود تصویر میں سے والدہ کو پہچاننے میں ناکام رہے اور بالآخر کیلن مہمیث کو ہی بتانا پڑا کہ تصویر میں اس کی والدہ کون سی ہے۔ نیوز ویب سائٹ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کیلن نے جارجیا کے ایچ ایل این ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس تصویر میں سب سے بائیں طرف جو ”خاتون“ موجود ہے وہ دراصل ہماری والدہ ہے، جس کی عمر اس وقت 35سال ہے۔کیلن کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ہم سے بھی کم عمر دکھائی دیتی ہے، ایسے لوگ بھی ہمارے ساتھ کھڑی ہماری والدہ کو پہچاننے میں عموماً ناکام رہتے ہیں جو ہمیں ذاتی طور پر جانتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close