انٹرٹینمنٹ

منّا بھائی پارٹ تھری کی تیاریاں‌ مکمل

ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور زمانہ مزاحیہ فلم ’منّا بھائی‘ کے تیسرے پارٹ پر کام شروع کردیا گیا، جسے رواں سال ریلیز کیا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار ارشد وارثی نے تصدیق کی کہ ’منّا بھائی‘ کے تیسرے پارٹ کا اسکرپٹ بالکل تیار ہے اور فلم کی شوٹنگ راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں جلد شروع کی جائے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ شائقین کو پہلے دو پارٹس کی طرح رواں سال کے آخر تک ایک بڑا سرپرائز دیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’سنجے دت اور میں ہی مرکزی کردار ادا کریں گے، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کرنے کی کوشش کی جائے گی کیونکہ ہم بہت تیزی سے کام کررہے ہیں‘۔

یاد رہے کہ سن 2003 میں فلم ’منّا بھائی ایم بی بی ایس‘ ریلیز کی گئی تھی جس کے تین سال بعد سیکوئل ’لگے رہو منّا بھائی‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ ’فلم کی کہانی اور ہمارا کردار پہلے سے زیادہ دلچسپ ہوگا، اتنے عرصے بعد منا بھائی کے سیٹ پر میں اپنا ’سرکٹ‘ کا کردار تک بھول گیا تھا مگر بعد میں فلم کو دوبارہ دیکھ کر ساری چیزوں اور اداکاری کو یاد کیا۔‘

اداکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’ ہدایت کار روہت شیٹھی نے اپنی نئی فلم سمباکے ریکارڈ بزنس پر اعلان کیا کہ گول مال پارٹ 5 پر بھی جلد کام شروع ہوجائے گا، ڈائریکٹر کو معلوم ہے شائقین کو کس طرح سے محظوظ کیا جاتا ہے‘۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ پارٹ تھری میں رنبیر کپور منا بھائی کا کردار ادا کریں گے اور انہوں نے اس کی تیاریاں بھی شروع کردیں البتہ ارشد وارثی نے اس خبر کی تردید کی اور بتایا کہ ’سنجے دت ہی منا بھائی کا کردار ادا کریں گے‘۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close