انٹرٹینمنٹ

امریکا میں کمر کی سرجری، متھن چکرورتی کی صحت بہتر کی جانب گامزن

لاس اینجلس: بولی وڈ کے ماضی کے مقبول ہیرو متھن چکرورتی کے حوالے سے گزشتہ ہفتے خبر سامنے آئی تھی کہ ان کے کمر کا درد بڑھ گیا اور انہیں علاج کے لیے امریکا منتقل کردیا گیا۔متھن چکرورتی کو گزشتہ 9 سال سے کمر اور پیٹھ کے درد کی شکایت تھی اور وہ اس کے علاج کے لیے 2016 میں ہسپتال میں داخل بھی ہوچکے تھے۔تاہم 28 دسمبر 2018 کو ان کا درد بڑھ گیا اور انہیں ہنگامی بنیادوں پر علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار کا امریکی شہر لاس اینجلس میں آپریشن کردیا گیا، جس کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔

بولی وڈ ہنگامہ نے اپنی رپورٹ میں ذرائع سے بتایا کہ سرجری کے بعد متھن چکرورتی کی صحت بہتر ہو رہی ہے، تاہم وہ تاحال ہسپتال میں داخل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے اداکار کو چند دن آرام کرنے کے بعد گھر جانے کا گرین سگنل دے دیا ہے، تاہم آئندہ چند روز تک وہ ہسپتال میں ہی رہیں گے۔اگرچہ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایک ماہ کے اندر بھارت پہنچ جائیں گے، تاہم وہ آنے کے بعد کن مصوبوں پر کام کریں گے، اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close