انٹرٹینمنٹ

راج کمار ہیرانی نے جنسی زیادتی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار راجکمار ہیرانی نے خاتون اسسٹنٹ کی جانب سے جنسی زیادتی کے الزام کو بے بنیاد قرار دیدیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے مایہ ناز ہدایتکارراجکمار ہیرانی پر ان کی فلم ’سنجو‘ کے لیے کام کرنے والی خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹرنے الزام لگایا ہے کہ فلم’’سنجو‘‘ کی تیاری کے دوران تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

اب ہدایتکار کی جانب سے ایک باقائدہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات عائد کیے گئے تو میں بہت زیادہ حیران ہوگیا تھا، جس پرمیں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے، لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔

ہدایتکارنے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں میری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی میں شعدید مذمت کرتا ہوں۔واضح رہے کہ ہراسانی کاالزام عائد کرنے والی خاتون نے الزامات کے بارے میں ہیرانی، ان کے ساتھی ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا اور ان کی اہلیہ کو مشترکہ طور پر ایک ای میل بھی بھیجی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close