انٹرٹینمنٹ
اگر میں استانی ہوتی تو بچوں کو انگریزی پڑھاتی، میرا کا اعلان
پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انگلش میرا ا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر میں استاد ہوتی تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتی۔
یاد رہے کہ میرا ملک بھر میں اپنی ’گلابی انگلش‘ کے باعث مشہور ہے اور گاہے بگاہے اپنے مداحوں کے ساتھ فر فر انگلش بول لیتی ہیں۔
میرا نے منگل کو کراچی میں نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے اور میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا۔ ان کی خواہش تھی کہ بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔
میرا نے انکشاف کیا کہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگاؤ ہوجائے گا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر دی۔