انٹرٹینمنٹ

نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے والے آر کیلی کے ساتھ کام کرنے پر معذرت خواہ ہوں، لیڈی گاگا

لندن :امریکی پاپ گلوکارہ، اداکارہ اور فیشن ڈیزائنر لیڈی گاگا نے نابالغ لڑکیوں کا ریپ کرنے اور متعدد خواتین کو جنسی تشدد اور ہراساں کرنے والے گلوکار رابرٹ سلویسٹر کیلی کے ساتھ کام کرنے پر مداحوں سے معذرت کرلی۔خیال رہے کہ رابرٹ سلویسٹر کیلی (آر کیلی) پر الزام ہے کہ انہوں نے نابالغ لڑکی سے شادی کرنے سمیت اپنی دوسری بیوی کو بدترین جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ساتھ ہی ان پرچند نابالغ لڑکیوں کے ساتھ جنسی تعلقات استوار کرنے سمیت خواتین کے ساتھ نازیبا رویے اختیار کرنے جیسے الزامات ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ نے آر کیلی پر الزامات لگانے والی خواتین اور دیگر افراد کے انٹرویوز پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی 2018 میں جاری کی تھی۔اگرچہ آر کیلی نے پہلے بھی ان الزامات کو مسترد کیا، تاہم حال ہی میں ان کی جانب سے خواتین کے ساتھ نامناسب رویوں کے معاملات زیر بحث آئے۔رواں ماہ 13 جنوری کو آر کیلی کے وکیل نے اپنے مؤکل پر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا اور دعویٰ کیا کہ گلوکار ایسے کاموں میں ملوث نہیں رہے۔دستاویزی فلم میں کم سے کم 50 خواتین و افراد کے انٹرویوز شامل کیے گئے تھے، جن میں سے زیادہ تر متاثرہ افراد تھے۔

آر کیلی پر الزام ہے کہ انہوں نے 1994 میں نابالغ لڑکی ’عالیہ دنا ہفٹن‘ سے خفیہ شادی بھی کی۔ا نہوں نے عالیہ کے ساتھ 15 برس کی عمر میں شادی کی، تاہم شادی کو خفیہ رکھا گیا اور دستاویزات میں ان کی عمر 18 سال لکھوائی گئی۔آر کیلی پر ان کی دوسری بیوی اینڈریا کیلی نے بھی بدترین جنسی تشدد کے الزامات عائد کر رکھے ہیں۔آر کیلی نے بیک اسٹیج ڈانسر 44 سالہ اینڈریا کیلی سے 1996 میں دوسری شادی ی کی، جن سے ان کے تین بچے بھی ہیں۔تاہم اینڈریا کیلی نے 2009 میں گلوکار سے طلاق لی اور انہوں نے ان پر بدترین جنسی و جسمانی تشدد کے الزامات لگائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close