انٹرٹینمنٹ

گائیگی اتنی آسان نہیں جتنا سمجھ لیا گیا ہے، اب ہر کوئی اس میں زور آزمائی کررہا ہے، سائرہ نسیم

لاہور: نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیگی کا فن اتنا آسان نہیں جتنا اسے سمجھ لیا گیا ہے، یہ ایک سمندر ہے اور جب تک اس میں کودا نہ جائے اس کی صحیح گہرائی کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ میں نے کبھی کسی پر تنقید نہیں کی لیکن اصلاح ضرور کی ہے، میرے خیال میں گائیگی کے فن کو بڑا آسان سمجھ لیا گیا ہے اور ہر کوئی اس کے ساتھ زور آزمائی کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گائیگی کا فن بہت مشکل کام ہے اور جو پارٹ ٹائم کی بجائے حقیقی طور پر اس سے وابستہ ہیں وہ بہتر جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نئے آنے والوں کی حوصلہ شکنی کی قائل نہیں لیکن نئے آنے والوں کو اس فن کی تربیت حاصل کرنی چاہیئے اور سینئرز کے تجربے سے استفادہ کرنا چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close