انٹرٹینمنٹ

رنویر سنگھ کی دپیکا پڈوکون سے کئی برس پہلے شادی ہوچکی تھی، بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ سے جب یہ پوچھاگیا کہ شادی کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں اور کیا وہ اپنے دوستوں کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیں گے تو انہوں نے کہا شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔

رنویرسنگھ نے مزید کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرچکاتھا دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کرچکاتھا میں صرف اس بات کا انتظار کررہا تھا کہ دپیکا کب شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ تیار ہوئیں ہم نے شادی کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close