انٹرٹینمنٹ

جھانوی کپور اپنی والدہ سے متعلق سوالات کے بعد پریشانی کے عالم میں جواب دیئے بغیر چلی گئی

ممبئی: اداکارہ جھانوی کپور ایک تقریب میں خوشی خوشی شریک ہوئیں لیکن جھانوی کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدل گئی جب ایک صحافی نے جھانوی سے ان کی والدہ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سری دیوی بنگلو’‘ سے متعلق سوالات کیے۔رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کے بعد جھانوی کپور پریشان ہوگئیں اور ان سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔دوسری جانب شوبز صحافی وائرل بھیانی نے اسی واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں جھانوی کپور کو مختصر لباس میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم جھانوی کپور کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدل جاتی ہے، جب صحافی ان سے ’سری دیوی بنگلو’ فلم سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ جھانوی کپور کے پاس سوالوں کا جواب دینے کے لیے الفاظ نہیں ہوتے اور وہ گھبرائی نظر آتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور کی پریشانی کے بعد ان کی میڈیا مینیجر درمیان میں آتی ہیں اور اداکارہ کو کوئی جواب دینے کے بجائے وہاں سے چلے جانے کو کہتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close